Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کے علاقے میر علی...
شائع 20 ستمبر 2021 10:22am

راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کے علاقے میر علی میں آپریشن کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے کمانڈر صفی اللہ کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ، کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈرصفی اللہ مارا گیا،دہشتگرد صفی اللہ کا تعلق میرعلی سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگرد صفی اللہ فروری 2021 میں این جی او کی4 خواتین کے قتل اورنومبر 2020میں ایف ڈبلیو او کے انجینئرزکی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

اس کے علاوہ ٹی ٹی پی کمانڈر سیکیورٹی فورسز پر دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کے حملوں اوراغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھا۔

ISPR

North Waziristan

security forces

operation

TTP

Mir Ali