Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مائیکل وان کی پاکستان ، انگلینڈ سیریز کو منسوخ نہ کرنے کی تجویز

لندن:انگلینڈکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان اور...
شائع 20 ستمبر 2021 09:39am

لندن:انگلینڈکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کو منسوخ نہ کرنےکی تجویز دے دی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ انگلینڈ کے پاکستان میں میچ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کرنا سمجھدارانہ فیصلہ ہوگا،پاکستان کرکٹ بورڈ کو انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے مثبت اشارے نہیں مل رہے۔

سابق کپتان انگلش کرکٹ ٹیم نے مزید کہا کہ اگر سفر کرنا غیر محفوظ ہے تو میچ منسوخ کرنے کی بجائے شفٹ کرنے چاہئیں۔

مائیکل وان نے کہا کہ پْرامید ہوں کہ مینز اور ویمنز ٹیموں کے میچز منسوخ کرنے کے بجائے کھیلے جاسکتے ہیں۔

london

پاکستان

England

suggestion

Series