Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، 22 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، جس کا 22نکاتی ایجنڈا...
شائع 20 ستمبر 2021 09:06am

اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، جس کا 22نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا،آئین پاکستان کے آرٹیکل 48 میں ترمیم بھی ایجنڈےمیں شامل ہے، اس کے علاوہ قانون سازی بھی ہوگی اور آرڈیننس بھی ایوان کے سامنے رکھے جائیں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5بجے ہوگا جس کا 22 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، وفاقی وزیرقانون دستور پاکستان کے آرٹیکل48 میں ترمیم کا بل پیش کریں گے۔

اس کے علاوہ فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹیز میجمنٹ اتھارٹی آرڈیننس ایوان کے سامنے پیش کیا جائے گا، ہائیر ایجوکیشن کے 2ترمیمی بل، پاکستان بیت المال ترمیمی بل2021 بھی قانون سازی کلئے پیش کئے جائیں گے۔

قائمہ کمیٹی فنانس کی گورنمنٹ سیونگز بنک ترمیمی بل، پوسٹ آفس نیشنل سیونگز سرٹیفیکیٹ ترمیمی بل2021پر رپورٹس پیش ہوں گی، منظوری کلئے پیش کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ آڈیٹر جنرل کی 2020-21 کی آڈٹ رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے، نیشنل اکنامک کونسل کی سال2019-20 کی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی جائے گی۔

اس کے علاوہ وزارت صنعت و پیداوار کے ذیلی اداروں کی ناقص کارکردگی اور قصور میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے 2الگ الگ توجہ دلاؤ نوٹسزبھی ایجنڈے پرموجود ہیں ۔

اسلام آباد

meeting

National Assembly

speaker asad qaiser