Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

جنرل اسمبلی کا76واں اجلاس:وزیراعظم 24 ستمبر کو آن لائن خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان رواں ماہ کی 24 تاریخ کو اقوام متحدہ کی جنرل...
اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2021 07:48pm

وزیراعظم عمران خان رواں ماہ کی 24 تاریخ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس سے آن لائن خطاب کریں گے.

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نیویارک میں اے پی پی سے گفتوگو کرتے ہوئے کہاپاکستان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھرپور شرکت کرے گا۔توقع ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے پالیسی بیان میں اہم عالمی اقتصادی اور سیاسی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

منیر اکرم نے کہا پاکستان اجلاس کے دوران بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، افغانستان کو غیرمستحکم کرنے کے اقدامات، اسلام کے خلاف بڑھتے ہوئے پروپیگنڈے کی روک تھام، بھارت کی طرف سے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں کو روکنے اور ترقی پذیر ملکوں کو درپیش معاشی مسائل حل کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرائے گا۔

انہوں نے کہا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ذاتی طور پر اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے ہفتے کے دوران جموں و کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے ورکنگ گروپ کے اجلاس اور سلامتی کونسل میں اصلاحات کے بارے میں متفقہ گروپ کے وزارتی اجلاس سمیت متعدد پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

وزیرخارجہ اپنےہم منصبوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےعہدیداروں سے متعدد دوطرفہ ملاقاتیں، تھنک ٹینک اور پاکستان برادری، تاجروں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خطاب کریں گے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعرات سےنیویارک میں شروع ہورہاہے۔کورونا وباء کے پھیلاؤ کی روک تھام کےلئے رکن ممالک کو پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغامات بھیجنے کی امریکی درخواست کے باوجود 83 ممالک کے سربراہان، 43 ممالک کے وزرائے اعظم، تین نائب وزرائے اعظم اور 23 وزرائے خارجہ منگل کو شروع ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خود خطاب کریں گے۔

اعلیٰ سطح کے اجلاس میں افغانستان، ماحولیاتی تبدیلی اور کورونا وائرس کے بحران پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جہاں عالمی رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد ذاتی طور پراور آن لائن شرکت کر رہی ہے۔رواں سال اجلاس کا موضوع ہے، کورونا وائرس سے بحالی، پائیدار تعمیرنو، کرہ ارض کی ضروریات پر ردعمل، لوگوں کے حقوق کا احترام اور اقوام متحدہ کی تجدید نو کے حوالے سے امید کے ذریعے لچک پیدا کرنا۔

ریڈیو پاکستان

pm imran khan

climate change

UN GENERAL ASSEMBLY