Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کے کردار پر تحفظات کا اظہار کردیا

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے چیف الیکشن...
شائع 19 ستمبر 2021 03:27pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کے کردار پر تحفظات کا اظہار کر دیااور کہا کہ ایسے معلوم ہوتا ہے الیکشن کمشنر اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر بھونڈے اعتراضات لگائے، چیف الیکشن حکومتی انتخابی اصلاحات کے مخالف لگ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے الیکشن کمشنر نے پہلے ہی ای وی ایم مخالفت کا فیصلہ کرلیا تھا،ای وی ایم کو مسترد کرنے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے، چیف الیکشن کمشنر انتخابی اصلاحات میں رکاوٹ بن رہے ہیں ،اپوزیشن اور چیف الیکشن کمشنر ایک ہی زبان بول رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فلپائن سمیت مختلف ممالک میں ای وی ایم سے کامیاب الیکشن ہوئے ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر دانستہ طور پر اعتراضات اٹھائیں گئے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حق میں مواد ضائع کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزیدکہا کہ الیکشن کمیشن اورالیکشن کمشنر 2 مختلف چیزیں ہیں، الیکشن کمشنر کے رویے پر بہت تحفظات ہیں، الیکشن کمشنر کے اقدامات سے لگتا ہے کسی مقصد کے تحت مخالفت کی جارہی ہے، الیکشن کمشنر کی جانب سے بے بنیاد اعتراضات عائد کےے گئے، چیف الیکشن کمشنر مستعفیٰ ہو کر سیاسی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر خود کو تنازعات سے الگ کریں، چیف الیکشن کمشنر تنازعات سے الگ نہیں ہو سکتے تو استعفیٰ دے دیں، الیکشن کمشنر کے اقدامات سے لگتا ہے کسی مقصد کے تحت مخالفت کی جارہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر مضحکہ خیزالزامات لگائے ہیں، شبلی فراز

ادھروفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے فواد چوہدری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پرمضحکہ خیزالزامات لگائے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں ووٹرسیکریسی رکھی گئی ہے،37 اعتراضات الیکشن کمیشن کلای ف ہی چارج شیٹ ہے، الیکشن کمیشن نے ای وی ایم دیکھنے کی تکلیف ہی نہیں کی ہے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز کا کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات میں تعاون نہیں کررہا ،الیکشن کمیشن کے37میں سے10اعتراضات ای وی ایم سے متعلق ہیں۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم کا معاملہ 2028 تک ٹالنا چاہتا ہے لیکن ہم الیکشن کمیشن کوای وی ایم کامعاملہ نہیں ٹالنے دیں گے۔

وزیرسائنس وٹیکنالوجی نے کہا کہ 2023کے انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہی ہوں گے، کسی کی ذاتی منشا کیلئے قومی فیصلوں میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے ہیں۔

shibli faraz

fawad chaudhry

Minister for Science and Technology

Information Minister

ECP

اسلام آباد

cheif election commisioner