Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر کونسل کے 4 نو منتخب ممبران نے حلف اٹھا لیا

مظفرآباد:آزاد کشمیر کونسل کے 4نو منتخب ممبران نے حلف اٹھا لیا،...
شائع 19 ستمبر 2021 01:22pm

مظفرآباد:آزاد کشمیر کونسل کے 4نو منتخب ممبران نے حلف اٹھا لیا، وفاقی وزیر امور کشمیر علی آمین گنڈا پور نے اراکین سے حلف لیا، آزاد جموں و کشمیر کونسل 14 ارکان پر مشتمل ہے۔

نومنتخب ممبران آزاد جموں و کشمیر کونسل کی تقریب حلف برداری اسلام آباد میں ہوئی، جس میں وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی آمین گنڈا پور، وزیراعظم آزاد کشمیر عبد القیوم نیازی، سینئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، سمیت سیاسی و پارٹی شخصیات نے شرکت کی۔

آزاد کشمیر کونسل کے چار ممبران یونس میر، سردار رزاق، خورشید راٹھور، خواجہ سعید نے حلف اٹھا لیا۔

وزیر امور کشمیر علی آمین گنڈا پور نے اراکین کشمیر کونسل سے حلف لیا، اس موقع پرحریت رہنما مرحوم سید علی گیلانی اور شہدائے کشمیر کلئےن خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی۔

takes oath

Muzaffarabad

Ali Amin Gandapur