Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہاٹ میں پولیو ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل شہید

پشاور: کوہاٹ میں انسداد پولیو ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ سے...
شائع 19 ستمبر 2021 11:09am

پشاور: کوہاٹ میں انسداد پولیو ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ سے سیکیورٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل ساجد شہید ہوگیا۔

کوہاٹ کے علاقے ڈھل بہزادی میں آج صبح ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس میں انسد ادپولیو ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل ساجد شدید زخمی ہوگئے۔

کانسٹیبل کو فوری طور پر ریسکیو 1122 کے ڈی اے اسپتال منتقل کیا مگر کانسٹیبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق واقعے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

KOHAT

peshawar

martyred

police constable