Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

مکمل اطمینان تھا اس لئے ٹیم کو پاکستان بھیجا، سربراہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ

آکلیند:نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ...
شائع 19 ستمبر 2021 10:12am

آکلیند:نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ مکمل اطمینان تھا اس لئے ٹیم کو پاکستان بھیجا ،تھریٹ لیول بدلنے پر کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنا پڑا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او)ڈیوڈ وائٹ نے اپنے بیان میں کہاکہ انہیں مکمل اطمینان تھا اسی لئے ٹیم پاکستان بھیجی تھی،جمعے کے روز سب کچھ بدلا، ایڈوائزری تبدیل ہوئی اور صورت حال بدل گئی، تھریٹ لیول بدلا، اسی لئے دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈیوڈ وائٹ کا کہنا تھا کہ انہیں جو ایڈوائزری ملی تھی اس میں ان کے پاس کوئی اور آپشن نہیں تھا، حکومت سے مخصوص اور مصدقہ تھریٹ لیول کی ایڈوائزری ملی تھی۔

سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق آزاد ذرائع سے بھی ایڈوائزری کو حمایت حاصل تھی، تھریٹ کی بنیادی نوعیت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بتا دی تھی مگر اس کی تفصیلات شیئر نہیں ہوسکتی۔

سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے مزید کہا کہ حکومت سے تفصیلی مشاورت کے بعد ہی دورہ منسوخ کیا گیا ۔

New Zealand

pak vs nz

CEO

Auckland