Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

باکسر عامر خان کو امریکی ایئرلائن کی پرواز سے اتار دیا گیا

لاہور:پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ایئرلائن...
شائع 19 ستمبر 2021 10:03am

لاہور:پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ایئرلائن کی پرواز سے اتار دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کو ایئر لائن سے اتارنے کا واقعہ ماسک کے معاملے پر پیش آیا۔

باکسر عامر خان کا سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ واقعے پر دلی دکھ ہے ،میرے ساتھ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا،جہاز کےعملے نے شکایت کی میرے دوست کا ماسک درست نہیں ،میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا،امریکی ایئر لائنز نے مجھ پر پابندی لگا دی ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرنے بتایا کہ کولوراڈو جا رہا تھا،واپس نیو یارک آنا پڑ گیا،نیو یارک سے دوسری پرواز سے ٹریننگ کیمپ جا رہا ہوں،ایئر لائنز کے پاس کیمرے کی ویڈیوہو گی،میں نے کچھ نہیں کیا۔

عامر خان نے مزید کہا کہ ائیرلائن کو کیمروں کی مدد سے دیکھناچاہیے کہ میرے دوست یا میں نے ایسا کچھ نہیں کیا کہ انہیں جہاز روک کہ ہمیں اتارنے کی ضرورت پیش آ گئی، میں نے پہلے کبھی ایسا ہوتے نہیں دیکھا۔

lahore

Pakistani

Amir Khan