Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب مستعفی، وزیراعظم عمران خان کے دوست کو وزیراعلیٰ بنائے جانے کا امکان

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے مستعفی ہو گئے ہیں۔ جس...
شائع 19 ستمبر 2021 09:22am

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے مستعفی ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے دوست اور سابق بھارتی کرکٹ کپتان نوجوت سنگھ سدھو کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیپٹن امریندر سنگھ نے گورنر پنجاب کو استعفیٰ پیش کیا۔ جس کے بعد انہوں نے کہا کہ میں نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے بات کی ہے اور ان کو بتایا ہے کہ میں استعفیٰ دے رہا ہوں۔ یہ کانگریس کی مرضی ہے کہ وہ کس کو نیا وزیراعلیٰ بناتی ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس لیجسلیٹو پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے دوست نوجوت سنگھ سدھو کے حامی ایم ایل ایز نے مطالبہ کیا تھا کہ کیپٹن امرندر سنگھ سے استعفیٰ لیا جائے اور نوجوت سنگھ سدھو کو وزیراعلیٰ بنایا جائے ۔

دوسری طرف استعفیٰ دینے والے کیپٹن ریٹائرڈ امریندر سنگھ نے اے این آئی سے گفتگو کرتے کہا کہ یہ میرے ملک کے مفاد اور نیشنل سیکورٹی کا مسئلہ ہے۔ سدھو کے وزیراعلیٰ بننے کی مخالفت کروں گا۔ نوجوت سنگھ سدھو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دوست ہیں جبکہ ان کے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی تعلقات ہیں۔

cm punjab