آبدوز ڈیل تنازعہ: فرانس نے امریکہ اور آسٹریلیا سے سفیر واپس بلا لیے
فرانس نے آبدوز ڈیل تنازعے پر امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس نے سفیروں کو آبدوزوں کے معاہدے سے متعلق معاملے پر مشاورت کے لیے طلب کیا ہے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کا فرانس کی روایتی آبدوز خریدنے کا معاہدہ توڑنا ناقابل قبول ہے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا نے فرانس سے آبدوز معاہدہ منسوخ کرکے امریکہ سے ڈیل کی ہے جس کی مالیت 36 ارب ڈالر سے زائد ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبدوز ٹھیکوں کا تنازع حل کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی پارٹنرز کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے ہیں، فرانس امریکہ کا سب سے پرانا اور مضبوط پارٹنر ہے۔
امریکا نے فرانس کے سفیر واپس بلانے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عالمی چیلنجز سے مل کر نمٹنے کی طویل تاریخ، جمہوری اقدار اور عزم رکھتے ہیں۔
Comments are closed on this story.