Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آج شام اسلام آباد سے روانہ ہو گی

پاکستان کا دورہ اچانک منسوخ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ...
شائع 18 ستمبر 2021 09:23am

پاکستان کا دورہ اچانک منسوخ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آج شام اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ آج اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایش اتھارٹی نے خصوصی طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔

خصوصی طیارہ آج شام 6 بجے اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات اور پھر نیوزی لینڈ روانہ ہو گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں 18 سال بعد گزشتہ روز سے پاک نیوزی لینڈ سیریز شروع ہونے جارہی تھی۔ نیوزی لینڈ ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہونے والی تھی کہ سیریز کو منسوخ کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرف طور پر سیریز منسوخ کی ہے۔ مہمان ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن نے کرکٹ ٹیم کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم تھی۔

انہوں نے کہا کہ’ میں نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیم کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا‘۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نےجیسینڈا آرڈن سے ٹیلیفون پر بات کی تھی۔ عمران خان نے یقین دلایا کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے اور PCB کے مطابق خود نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں اور ان کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کے خطرہ نہیں ہے، تاہم نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے ازحد احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

پاکستان

Cricket Team

NewZealand