Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین شاہ آفریدی کو شاہد آفریدی کی 10 نمبر والی شرٹ مل گئی

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شاہد...
شائع 17 ستمبر 2021 09:38am

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شاہد آفریدی کی 10نمبر والی شرٹ مل گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی کِٹ میں خود کو 10 نمبر والی شرٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کِٹ کی رونمائی کردی ہے جو قومی ٹیم نیوزی لینڈ کخلارف ہوم سیریز میں زیب تن کرے گی۔

پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویرکے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کِٹ گہرے اور ہلکے سبز رنگ پر مشتمل ہے۔

نئی کِٹ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شرٹ کا نمبر 10 ہےجو کہ اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی کی شرٹ کا نمبر ہوا کرتا تھا۔

ٹوئٹر پر نئی کِٹ زیب تن کیے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے اپنی 2 تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک شرٹ نمبر نہیں، یہ ایمانداری، خودداری اور پاکستان سے بے پناہ محبت کی نمائندگی کرتا ہے، مجھے فخر ہے کہ اب میں لالہ(شاہد آفریدی)کے 10 نمبر والی شرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔

lahore

Shahid Afridi

Pakistan Cricket Team

Shaheen Shah Afridi