Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر خارجہ شاہ محمود کی روسی ہم منصب کے ساتھ دوشنبے میں ملاقات

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے...
شائع 17 ستمبر 2021 12:12am

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان ملاقات ہوئی۔

وزیر خارجہ اور ان کے روسی ہم منصب کے درمیان دوشنبے میں ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی.

ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیرخارجہ نے کہا پاکستان روس کے ساتھ تجارت،سرمایہ کاری،توانائی،دفاع اور عوامی سطح کے رابطوں سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کرناچاہتا ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان روس کے ساتھ باہمی تجارت اورتوانائی میں تعاون کومزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی اور عالمی امور پرمشاورت جاری رکھنے پراتفاق کیا۔

ریڈیو پاکستان

پاکستان

SCO

Dushanbe

Foreign Ministers