Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

پہلا مکمل مسافر راکٹ خلاء میں بھیج دیا گیا

اسپیس ایکس نے امریکی ریاست فلوریڈا سے پہلا مسافر راکٹ انسپریشن...
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2021 08:01pm
سائنس

اسپیس ایکس نے امریکی ریاست فلوریڈا سے پہلا مسافر راکٹ انسپریشن 4،جس میں ایک بھی ماہر خلاء باز نہیں ہے، بھیج کر خلاء کی سیاحت کے بزنس میں نیا باب رقم کردیا.

کینیڈی اسپیس سینٹر کو بدھ کی رات خلاء کےلئےاڑنےوالے اسپیس کرافٹ میں ارب پتی ای کامرس ایگزیکٹو جیریڈ آئیزکمن اور تین اور شہری جنہیں جیریڈ نےچُنا تھا سوار تھے.

اسپیس ایکس کی لانچ وایب کاسٹ میں 38 سالہ آئیزکمن اور ان کے ساتھی مسافروں کو دِکھایا گیا جن میں 51 سالہ سیان پروکٹر، 29 سالہ ہیلے آرسنیوکس اور 42 سالہ کرس سیمبروسکی شامل ہیں. جو پریشرائزڈ کیبن میں بیٹھے تھے.

میشن آفیشلز کےمطابق یہ پرواز تین روز تک جاری رہے گی.

ابھی تک آئیزکمن کی جانب سے ایلون مسک کو اس سفر کےلئے ادا کئی گئی رقم کے متعلق کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے. لیکن ٹائمز میگزین کے مطابق چاروں سیٹوں کے ٹکٹ کی قیمت 20 کروڑ ڈالرز دی گئی ہے.

اسپیس ایکس کے مطابق انسپریشن 4 دنیا کی اوپری سطح سے 575 کلومیٹرز اوپر جائے گا جو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن یا ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ سے بھی اوپر ہے.

اُس بلندی پر کریو ڈریگن ہر 90 منٹ میں 17 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دنیا کے گرد ایک چکر مکمل کرے گا. یہ رفتار آواز کی رفتار سے 22 گُنا زیادہ ہے.

SpaceX