'پاکستان میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع ہیں، تاجکستان کے تاجروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں'
دوشنبے:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے،سرمایہ کاروں کی سہولیات کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں ،پاکستان میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع موجودہیں۔
دوشنبے میں پاکستان اور تاجکستان مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران نے کہا کہ پاکستان سے مختلف شعبوں کی 67 کمپنیاں بزنس فورم میں شرکت کررہی ہیں ، کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط بڑھانا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ تاجکستان میں سستی، صاف ستھری ہائیڈرالک بجلی سستی ہے لیکن پاکستان میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع موجودہیں،تاجکستان کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں ، سرمایہ کاروں کی سہولیات کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ کاسا 1000 توانائی منصوبے سے ہمیں بھی تاجکستان کے بجلی سے فائدہ پہنچے گا، پاکستان تاجکستان بزنس فورم میں تجارت کوفروغ دینے سے متعلق بات ہوگی،دو طرفہ تجارت سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ 40سالہ کشیدگی کے خاتمے پر افغانستان میں امن قائم ہوگا، پاک تاجک تجارت کیلئے افغانستان میں امن قیام ضروری ہے، تاکہ نقل و حمل بہتر ہوسکے، تاجک صدر اور میں مل جل کر افغان امن کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ،خصوصا دو بڑی برادریوں پشتون اور تاجک کو قریب لانے اور مخلوط حکومت کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے پوری کوشش کریں گے۔
Comments are closed on this story.