Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی یو اے ای ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے تمام شعبوں میں تعاون مستحکم...
شائع 15 ستمبر 2021 07:09pm

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے تمام شعبوں میں تعاون مستحکم بنانے اور متعدد کثیر جہتی فورموں پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایکسپو2020 کےلئے شاندار انتظامات کرنے پر اپنے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ بڑی نمائش کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

دونوں وزراء نے دوطرفہ معاملات اور افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی مسائل کے بارے میں قریبی روابط برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

ریڈیو پاکستان

پاکستان

UAE

Foreign Ministers