Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوروناپابندیوں میں نرمی:سندھ میں کاروباری مراکز رات 10 بجے کرنے کی ہدایت

کراچی :سندھ حکومت نے کورونا پابندیوں میں نرمی کرتےہوئے صوبے میں...
شائع 15 ستمبر 2021 02:30pm

کراچی :سندھ حکومت نے کورونا پابندیوں میں نرمی کرتےہوئے صوبے میں کاروباری مراکزرات 10 بجے کرنے کی ہدایت کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا کے باعث عائد پابندیوں کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کا اطلاق 30 ستمبر تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری اور تجارتی مراکز رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے، ہفتے میں صرف ایک دن سیف ڈے ہوگا، کراچی میں اتوار جب کہ سندھ کے دیگر علاقوں میں جمعہ سیف ڈے کے طور پر بند ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں انڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک کھلی رہے گی تاہم انڈور ڈائننگ کلئےے ویکسی نیشن کارڈ ہمراہ رکھنا لازمی ہوگا،ریسٹورنٹس میں 50 فیصد افراد کو بٹھانے کی اجازت ہوگی،سینما اور انڈور گیمز پر پابندی ہوگی لیکن جم کورونا ایس او پیز کے تحت کھولےجاسکیں گے۔

مزارات مقامی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی اجازت سے کھولے جاسکیں گے، تفریحی پارکس، واٹرپارکس، پبلک پارکس اورسوئمنگ پولز 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھولے جاسکتے ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد اور ریلوے ٹرینوں میں 70 فیصد مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی۔

سندھ حکومت نے شادی بیاہ کی ان ڈور تقریبات کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ڈور تقریبات میں 200 مہمانوں کی اجازت ہوگی جبہت اوپن ایریا میں شادی بیاہ کی تقریبات میں 400 مہمانوں کی اجازت ہوگی۔

coronavirus sops

karachi

sindh govt

markets