Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فیصل واوڈا نااہلی: الیکشن کمیشن کا درخواست گزاروں کودلائل کاآخری موقع

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نےسینیٹرفیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق...
شائع 15 ستمبر 2021 12:59pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نےسینیٹرفیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق کیس میں درخواست گزاروں کودلائل کا آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 12اکتوبرتک ملتوی کردی۔

الیکشن کمیشن کے 2رکنی بینچ نے سینیٹرفیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت کی ،سماعت کے دوران فیصل واوڈا کی جانب سے ان کے وکیل پیش ہوئے ۔

ممبرالیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈاکامؤقف ہے کہ سینیٹربننے کے بعداب ان کی نااہلی نہیں بنتی،فیصل واوڈااب ممبرقومی اسمبلی نہیں رہے، دلائل دیں۔

وکیل فیصل واوڈا نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کو یہ کیس سننے کا اختیار ہی نہیں،میری درخواست پرابھی تک جواب نہیں آیا۔

ممبرشاہ محمد جتوئی نے کہا کہ ہمارے سامنے فیصل واوڈاکی نااہلی کا کیس ہے،12اکتوبرکو کیس میں فائنل دلائل سنیں گے۔

الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں سے تحریری دلائل بھی مانگ لےک جبکہ کیس کی سماعت 12اکتوبر تک ملتو ی کردی۔

ECP

اسلام آباد

disqualify case