Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ بتا سکتے ہیں یہ خوبصورت جوڑا کون ہے؟

اپنے نکاح کے بعد سے انسٹاگرام پر متحرک رہنے والے مسلم لیگ (ن) کی...
شائع 15 ستمبر 2021 02:30pm

اپنے نکاح کے بعد سے انسٹاگرام پر متحرک رہنے والے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اپنے نانا، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور اُن کی مرحومہ اہلیہ کلثوم نواز کی ایک حسین یاد سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میاں نواز شریف اور بیگم کلثوم کسی پہاڑی علاقے میں موجود ہیں، سابق وزیراعظم نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کی اہلیہ گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔

جنید صفدر نے اپنے نانا نانی کے نام خصوصی کیپشن لکھا کہ ’جب جب میرے ترانے دُنیا نے گنگنائے، مجھے تُم یاد آئے۔‘

بیگم کلثوم کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے سال 2018 میں انتقال کرگئی تھیں۔

یاد رہے کہ 22 اگست اتوار کو لندن کے مقامی ہوٹل میں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے جبکہ ان کی والدہ مریم نواز شریک نہ ہو سکیں۔

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

Instagram

Kulsoom Nawaz

Junaid safdar