Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کی ملاقات نہ ہونے کا امکان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی...
شائع 15 ستمبر 2021 12:14pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی ملاقات نہ ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی ملاقات کے امکانات مخدوش ہوگئے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات دوشنبے میں طے تھی۔

روسی صدر پیوٹن کے دوست کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،جس کے بعد روسی صدر قرنطینہ میں چلے گئے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے گزشتہ روز وزیرعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا ، اس کے علاوہ انہوں نے ازبکستان ،تاجکستان اور دیگر رہنماؤں سے بھی ٹیلی فون پر ہی بات کی۔

Vladimir Putin

اسلام آباد

meeting

Russian President

pm imrankhan