Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف اپیل مسترد کردی

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی...
شائع 15 ستمبر 2021 11:10am

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی تعیناتی کیخلاف اپیل مسترد کردی۔

قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا ءبندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔

قائمقام چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن میں اس وقت کوئی حاضر سروس جج ہے؟ جس پر درخواست گزار علی عظیم آفریدی نے بتایا کہ اس وقت کوئی حاضر سروس جج الیکشن کمیشن میں نہیں۔

اس پرقائمقام چیف جسٹس عمر عطا ءبندیال نے کہا کہ پھر تو بات ہی ختم ہوجاتی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ سول سرونٹ ہیں، الیکشن کمیشن میں اس وقت کوئی حاضر سروس جج نہیں، درخواست گزار نے 22 ویں آئینی ترمیم کی شق 27 کو چیلنج کیا تھا، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف ٹھوس گراؤنڈز نہیں، الیکشن کمشنر سمیت ممبران کی تعیناتی اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر ہوتی ہے۔

بعدازاں عدالت نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کخلا ف اپیل مسترد کرد ی جبکہ درخواست پر سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے عائد اعتراضات برقرار رکھے گئے ہیں۔

Supreme Court

اسلام آباد

Sikandar Sultan Raja

justice umer ata bandiyal

cheif election commisioner

Caretaker Cheif Justice