Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

سمندری ہوائیں بند، کراچی میں آج بھی شدید گرمی رہے گی

کراچی :سمندری ہوائیں بند رہنے کی وجہ سے کراچی میں آج بھی شدید...
شائع 15 ستمبر 2021 10:26am

کراچی :سمندری ہوائیں بند رہنے کی وجہ سے کراچی میں آج بھی شدید گرمی رہے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، 2 روز تک سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق شہر میں آج بھی پارہ 40 کے ہندسے کو چھونے کا امکان ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

اس وقت ہوا کا کم دباؤ راجستھان میں موجود ہے، ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بن چکا ہے، خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کی شدت زیادہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں 16 سے 18 ستمبر کے دوران بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

karachi

Met Office

preduction

Heat Wave

Hot Weather