Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کامران اکمل ساتھی کرکٹر محمد حفیظ کے حق میں بول پڑے

لاہور:پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل ساتھی کرکٹر محمد...
شائع 15 ستمبر 2021 09:17am

لاہور:پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل ساتھی کرکٹر محمد حفیظ کے حق میں بول پڑےاور آل راؤنڈر کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا خدشہ بھی ظاہر کردیا۔

اپنے ویب چینل پر گفتگو کرتےہوئے کامران اکمل نے کہا کہ حفیظ کے ساتھ غلط ہوا، کیریبین پریمیئر لیگ سے جلد واپس بلانے پر حفیظ اتنے ناراض ہیں کہ انہیں خدشہ ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں اور ورلڈکپ میں نہ جانے کا فیصلہ کرلیں گے۔

کامران اکمل نے مزید کہا کہ کرکٹ میں یاری دوستی یا پسند و ناپسند نہیں چلائی جاتی، میرٹ کو سامنے رکھیں اور سب کو ایک جیسا سمجھیں، پسند نا پسند پر ٹیمیں بنائیں گے تو اس کا نقصان ٹیم کو ہوگا۔

کامران اکمل نے میتھو ہیڈن اور ورون فلینڈر کو پاکستان ٹیم کا کوچ مقرر کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔

lahore

mohammad hafeez

all rounder

wicket keeper batsman