Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاستھ ملنگا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

کولمبو:سری لنکن فاسٹ بولر لاستھ ملنگا نے تمام طرز کی کرکٹ سے...
شائع 15 ستمبر 2021 09:12am
— AP
— AP

کولمبو:سری لنکن فاسٹ بولر لاستھ ملنگا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر لاستھ ملنگا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے بھی ریٹائر ہوگئے۔

ٹی 20انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ملنگا کا انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر ختم ہوگیا، ملنگا ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے تھے۔

38 سالہ سری لنکن فاسٹ بولر اس سال جنوری میں فرنچائز کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ چکے ہیں۔

لاستھ ملنگا 2014 میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے۔

ملنگا نے سری لنکا کی جانب سے 30 ٹیسٹ اور 226 ون ڈے اور 84 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ، ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 101 ، ون ڈے میں 338 اور ٹی ٹوئنٹی میں 107 وکٹیں حاصل کیں۔

یوٹویب پر ایک بیان میں ملنگا نےکہا کہ وہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس سفر میں میرا ساتھ دیا ، آنے والے وقت میں نوجوان کرکٹرز کے ساتھ اپنے تجربے کو شیئر کرنے کا منتظر ہوں۔

Fast Bowler

Sri Lanka

Retirement

Colombo

t20 cricket