Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انسانی حقوق کمشنر اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

انسانی حقوق کےلئے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر مچل بیچلٹ نے بھارت...
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2021 08:09pm

انسانی حقوق کےلئے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر مچل بیچلٹ نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پراپنی مسلسل تشویش کااظہارکیا ہے۔

دنیابھرمیں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 48ویں اجلاس کے آغاز پر انہوں نے کہا بھارتی حکام نے عوامی اجتماعات، مواصلات کی بندش پرمسلسل پابندیاں عائد کررکھی ہیں جبکہ مقبوضہ وادی میں سیکڑوں افراد اظہاررائے کی آزادی کاحق مانگنے پرزیرحراست ہیں اورصحافیوں کو مقبوضہ وادی میں شدیددبائو کاسامناہے۔

انہوں نے کہاپابندیوں پرمبنی اقدامات کانتیجہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی صورت میں نکلے گا.کشیدگی میں اضافہ ہوگا اورمقبوضہ وادی میں بے چینی بڑھے گی۔

ریڈیو پاکستان

IOK

united nation

human rights