Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کرکٹ شائقین کیلئے بڑا اعلان کردیا

لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)رمیز راجانے کہا ہے کہ...
شائع 14 ستمبر 2021 09:14am

لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)رمیز راجانے کہا ہے کہ وہ ہرہفتے یو ٹیوب لائیو پر کرکٹ شائقین کے سوالوں کے جواب دیا کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کاکہنا تھا کہ مجھے مبارک باد دینے والے تمام افراد کا بہت شکریہ، کرکٹ شائقین سے رابطہ رکھنے کیلئے میں ہر ہفتے یوٹیوب پر سوالات، جوابات کا لائیو سیشن کیا کروں گا۔

رمیز راجا نے مزید کہا کہ اپنی چیئرمین شپ کے دوران معاملات کو شفاف طریقے سے چلاؤں گا اور معاملات پر کڑی نظر رکھوں گا۔

youtube

lahore

PCB chairman

ramiz raja