Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے پرواز کی بطور پہلی کمرشل فلائٹ طالبان کے زیر انتظام کابل ایئرپورٹ پر لینڈنگ

افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی کمرشل پرواز...
شائع 13 ستمبر 2021 09:47pm

افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی کمرشل پرواز کابل کے ہوائی اڈے پر اترگئی۔ اسلام آباد سے جانے والی پی آئی اے کی پرواز PK6249 سقوط کابل کے بعد آنے والی پہلی کمرشل پرواز ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلائٹ میں سوار فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کےایک صحافی کے مطابق جہاز میں مسافر برائے نام موجود تھے۔ تقریبا دس مسافر۔ عملے کے افراد مسافروں سے زیادہ لگ رہے تھے۔

اس سے قبل پی آئی اے کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ کمپنی افغانستان میں معمول کی کمرشل سرگرمیاں بحال کرنے کے لئے تیار ہے مگر کابل سے پروازوں کی تعداد کے بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں ہے۔

افغانستان سے امریکی افواج اور تقریبا ایک لاکھ 20 ہزار افراد کے انخلاء کے وقت کابل ائیرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا تھا جسے طالبان حکومت نے قطر اور دیگر ممالک کے تعاون سے فعال کر نے میں کامیاب رہے ہیں۔

اس سے قبل 3 ستمبر کو افغانستان کی ایک مقامی ائیرلائن اندرون ملک فلائٹس کا سلسلہ بحال کر چکی ہے۔

PIA

taliban govt