Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی خاتون وکیل ندا عثمان چوہدری کےلئے آسٹریا میں جسٹیشیا ایوارڈ

پاکستان کی نوجوان خاتون وکیل رہنماء ندا عثمان چوہدری کو آسڑیا ...
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2021 06:55pm

پاکستان کی نوجوان خاتون وکیل رہنماء ندا عثمان چوہدری کو آسڑیا کے بین الاقوامی ادارے نے اکیڈیمیا کی کیٹیگری میں ’جسٹیشیا ایوارڈ‘ سے نوازا دیا۔

یہ ایوارڈ خواتین کو قانون کے شعبے میں زبردست پرفارمنس پر دیا جاتا ہے.

ندا عثمان 2016 میں شروع ہونے والے ایک ادارے 'ویمن اِن لاء' میں پاکستان میں قانون کے شعبہ میں خواتین وکلاء کےلئے نئے مواقع، نمائندگی اور ترقی کےلئے کام کرتی ہیں.

ندا عثمان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا جسٹیشیا ایوارڈ گھر آرہا ہے. بہت پُرجوش ہوں. ایسا ویمن اِن لاء کے ساتھیوں کے بغیرممکن نہیں ہوتا.اس کامیابی کو ہمیں بطور اجتماعی کوشش کے منانا چاہیئے.

پاکستان

award