Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق ٹیسٹ کرکٹررمیز راجا پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب

لاہور:سابق ٹیسٹ کرکٹراور معروف کمنٹیٹر رمیز راجا کو پاکستان...
شائع 13 ستمبر 2021 03:53pm

لاہور:سابق ٹیسٹ کرکٹراور معروف کمنٹیٹر رمیز راجا کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا، سابق کپتان اور گورننگ بورڈ میں پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان کے نامزد رمیز راجا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کیلئے گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس آج نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوا جس کی صدارت بورڈ کے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید نے کی۔

اجلاس میں سابق کپتان اور گورننگ بورڈ میں پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان کے نامزد رمیز راجا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ، صوبائی ایسوسی ایشن کا انتخابی عمل مکمل نہ ہونے کے باعث کوئی منتخب نمائندہ اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔

گورننگ بورڈ کے ممبران عاصم واجد جواد ، عالیہ ظفر ، اسد علی خان ، عارف سعید ، جاوید قریشی ، رمیز راجا اور وسیم خان نے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔

رمیز راجا پاکستان کرکٹ بورڈ کے 36 ویں چیئرمین ہیں، انہیں احسان مانی کی جگہ پی سی بی کی چیئرمین شپ دی گئی ہے۔

احسان مانی نے تین سال تک پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں ۔

lahore

test crickter

ramiz raja