Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام نے نالائقوں کی بدترین کارکردگی کو مسترد کر دیا، شہباز شریف

لاہور:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کنٹونمنٹ...
شائع 13 ستمبر 2021 10:57am

لاہور:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر ردعمل دیتےہوئے کہا کہ عوام نے نالائقوں کی بدترین کارکردگی کو مسترد کر دیا ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ملک بھر سے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی ایک نئی صبح کا آغاز ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پنجاب سے انتخابی نتائج پارٹی کی پنجاب میں عوامی خدمت کی تائید ہے، ہم نے اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے حضور نوافل ادا کرئے ہیں۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات سے بننے والے مومنیٹم کو نئی قوت سے مہمیز دیں گے، انتخابی نتائج ثبوت ہیں کہ عوام مسلم لیگ (ن) کو چاہتے ہیں، مسلم لیگ (ن) کا ترقیاتی ایجنڈا اور پر عملدرآمد کرنے والی ٹیم اور جذبہ چاہتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے نالائقوں کی بدترین کارکردگی کو مسترد کیا ،مہنگائی میں پسے عوام نے تین سال میں بے روزگاری اور معاشی تباہی کے مجرموں کو مسترد کیا ہے ،پاکستان تحریک ِ انصاف بد ترین سیاسی انتقام کے باوجود عوام کو کسی بھی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دے سکی ۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام نے ووٹ کی طاقت سے اُن سے پنجاب کی ترقی چھیننے والوں کو مسترد کیا ، جس جذبے، محنت اور نظریاتی وابستگی سے پوری پارٹی نے مل کر کام کیا، وہ قابل فخر، مثالی اور لائق تحسین ہے۔

Shehbaz Sharif

Election

lahore

Opposition leader

National Assembly

Reaction

cantonment board