Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈینمارک کے وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی کو فون، مدد کرنے پر پاکستان کا شکریہ

ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک...
شائع 12 ستمبر 2021 09:28pm

ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک گفتگو میں افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد اپنے شہریوں کی مدد کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے.

ڈنمارک کے وزیرخارجہ جیپے کوفوڈ نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب کو افغانستان کی صورتحال سے آگاہ کیا اور پاکستان کا نقطہ نظر بھی ان کے سامنے رکھا۔

انہوں نے افغانستان سے سفارتی عملے،شہریوں، ذرائع ابلاغ کے افراد اور بین الاقوامی تنظیموں کے اہلکاروں کے انخلاء میں پاکستان کی مدد کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے مجموعی طورپر 30 ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے 12 ہزار سے زیادہ افراد کے انخلاء میں سہولت فراہم کی۔

وزیرخارجہ نے کہا پاکستان ڈنمارک کے ساتھ خاص طورپر تجارت اور معیشت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کےلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا حقیقی مسافروں کی سہولت کےلئےاقدامات کرکے دونوں ملکوں کے افراد کی آمدروفت میں اضافے کی ضرورت ہے۔

وزیرخارجہ نے ڈنمارک کی حکومت پرزوردیا کہ وہ پاکستان میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر پاکستان کےلئے سفری شرائط پرنظر ثانی کرے۔

انہوں نے ڈنمارک کے ہم منصب کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی جوانہوں نے قبول کرلی.

جیپے کوفوڈ نے شاہ محمود قریشی کو بھی ڈنمارک کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

ریڈیو پاکستان

پاکستان

Denmark

Foreign Ministers

evacuation