سعد رفیق نے الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا
لاہور:مسلم لیگ(ن)کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔
سابق وزیر ریلوے اور ن لیگ کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں بارش کے باعث گلیوں میں پانی کھڑا ہے،لاہور کنٹونمنٹ بورڈ اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی گلیاں پانی سے بھری ہوئی ہیں۔
لاھور کنٹونمنٹ اور والٹن کنٹونمنٹ کی گلیاں پانی سے بھری پڑی ھیں
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) September 12, 2021
بعض مقامات پر دو سے تین فٹ پانی کھڑا ھے
ووٹر کو گھر سے پولنگ سٹیشن تک جانے میں سخت دقت کا سامنا ھے
الیکن کمسن سے استدعا ھے کہ پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا جاۓ
شوکت ٹاؤن کی گلیوں کا منظر pic.twitter.com/nphbIQzIYt
سعد رفیق نے مزید کہا کہ بعض مقامات پر 2 سے 3 فٹ پانی جمع ہے، جس کی وجہ سے ووٹرز کو گھروں سے پولنگ اسٹیشن تک جانے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔
ن لیگی رہنماء سعد رفیق نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ پولنگ کا وقت 1 گھنٹہ بڑھایا جائے۔
Comments are closed on this story.