Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کے پاس کتنا سونا ہے، سب سے زیادہ سونا کس ملک کے پاس ہے؟

ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سونے کے ذخائر 2020...
شائع 11 ستمبر 2021 12:54pm
کاروبار

ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سونے کے ذخائر 2020 کی چوتھی سہ ماہی میں 64.64 ٹن تھے، جو اب 2021 کی پہلی سہ ماہی میں بڑھ کر 64.65 ٹن ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس تقریباً 3.8 ارب ڈالر مالیت کے برابر سونا ذخائر میں موجود ہے اور یہ تقریباً ملک کے ریزروز یعنی مجموعی ذخائر کا 16.6 فیصد بنتا ہے۔

لیکن دنیا میں کئی ممالک ایسے بھی ہیں جو پاکستان سے کئی گنا زیادہ سونے کے ذخائر کے مالک ہیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والے ممالک میں امریکہ سرفہرست ہے جس کے پاس 8 ہزار ٹن سے زائد سونا موجود ہے۔

امریکہ کے پاس یورپ کے تین بڑے ممالک کے ذخائر کو ملا کر بھی سب سے زیادہ ذخائر موجود ہیں۔

سونے کے سب سے زخائر رکھنے والے ممالک کی فہرست میں دوسرا نمبر جرمنی کا آتا ہے۔ جرمنی کے پاس سونے کے ذخائر کی تعداد 3 ہزار 361 ہے۔

دنیا کے مختلف ملکوں کے سینٹرل بینک کے ریزروز کئی اقسام کے ہوتے ہیں جن میں سونے کے علاوہ دیگر غیر ملکی کرنسیاں وغیرہ بھی شامل ہوتی ہیں۔

ایشیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والا ملک چین ہے، جس کے پاس ذخائر کی تعداد 1948 ٹن ہے۔

دوسری جانب بھارت کے پاس پاکستان سے کئی گنا زیادہ سونا موجود ہے۔ بھارت کے پاس سونے کے ذخائر کی تعداد 695 ٹن ہے۔

پاکستان

Gold Rates