Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

دفترخارجہ نے پنجشیر میں پاکستان کے ملوث ہونے کا پروپیگنڈا مسترد کردیا

اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ نے پاکستان کے پنجشیر ویلی میں ملوث...
شائع 10 ستمبر 2021 11:47am

اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ نے پاکستان کے پنجشیر ویلی میں ملوث ہونے کا پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایسے تمام الزامات اور پروپیگنڈے کو مسترد کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جعلی خبریں،بد نیتی پر مبنی ہیں، ایسی خبریں پاکستان کو بدنام کرنے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

وادی پنجشیر میں پاکستان کی “شمولیت” کے بارے میں ترجمان دفترخارجہ نے ان الزامات کو گمراہ کن قرار دیا ، بھارتی میڈیا کی جعلی خبریں بے نقاب ہوچکی ہیں ۔

ترجمان دفترخارجہ نےمزید کہا کہ یہ بدنیتی پر مبنی الزامات پاکستان کو بدنام کرنے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی مایوس کن کوشش کا حصہ ہیں ۔

ترجمان دفترخارجہ نے پاکستان کے پرامن ، مستحکم خودمختار اور خوشحال افغانستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

foreign office

پاکستان

اسلام آباد

Panjshir Valley