Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور راوی ریور منصوبہ حکومت کے عوامی فلاحی منصوبے ہیں'

وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہبازگل کہتے ہیں...
شائع 10 ستمبر 2021 01:00am

وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہبازگل کہتے ہیں پنجاب حکومت نے بولی کے ذریعے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ لاہور کے صرف پانچ پلاٹوں کی نیلامی سے 21 ارب 80 کروڑ روپے کی آمدن حاصل کی۔

جمعرات کو اسلام آباد میں راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ عمران امین کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر پہلا سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ لاہور میں قائم کیاگیا یہ منصوبہ بغیر کسی قرض کے شروع کیاگیا اوراس سے پنجاب حکومت کو 15 سو ارب روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ روزگار کے دو لاکھ پچاس ہزار نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

شہبازگل نے کہا سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اورراوی ریور منصوبہ موجودہ حکومت کے عوامی فلاحی منصوبے ہیں.وزیراعظم عمران خان ذاتی طورپر ان کی نگرانی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہااس منصوبے پر کام کا آغاز پہلے ہی ہوچکا ہے اور یہ لاہور کی 600 کنال سے زائد اراضی پر پھیل چکا ہے.ترکی کی سب سے بڑی کمپنی BIG ARTER سمیت پانچ بین الاقوامی کمپنیوں نے بولی میں حصہ لیا۔

ریڈیو پاکستان

pm imran khan

lahore

shahbaz gill