Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزم ضمانت خارج ہونےپرسپریم کورٹ سےگرفتار

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ڈکیتی 13مقدمات میں ملوث ملزم کی ضمانت...
شائع 09 ستمبر 2021 02:30pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ڈکیتی 13مقدمات میں ملوث ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کردی،ضمانت خارج ہونےپر ملزم کو عدالت عظمیٰ کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ڈکیتی 13مقدمات میں ملوث ملزم اعجاز کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیئے کہ ضمانت قبل ازگرفتاری کا قانون میں کوئی ذکر ہی نہیں ،یہ راستہ عدالتی فیصلے کے ذریعے 1948 میں نکالا گیا،ضمانت قبل ازگرفتاری اسی صورت ہوتی ہے اگر مقدمہ بظاہر بدنیتی پر مبنی ہو۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ ملزم پر چوری ڈکیتی اور لوٹ مار کے 13 مقدمات ہیں جبکہ ضمانت قبل ازگرفتاری خاص حالات میں ملنے والی رعایت ہے ،عادی ملزم کو خصوصی رعایت نہیں دی جا سکتی۔

بعدازاں عدالت نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست خارج کر دی اور پولیس کی جانب سے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتا ر کر لیاگیا۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal