Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کی جانب سے افغان عوام کیلئے امدادی سامان کی فراہمی

اسلام آباد : پاکستان نے افغان عوام کیلئے انسانی بنیادوں پر خوراک...
شائع 09 ستمبر 2021 01:38pm

اسلام آباد : پاکستان نے افغان عوام کیلئے انسانی بنیادوں پر خوراک ،ادویات اور دیگرامدادی سامان بھجوادیا۔

سی 130طیارہ امدادی سامان لے کر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گیا،فوری امدادی سامان کی بذریعہ ہوائی جہاز فراہمی کے بعد مزید سامان سڑک کے راستے بھجوانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت موجودہ مشکل ماحول میں افغان بھائیوں کی ہرممکن حد تک مدد جاری رکھے گی، پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ افغانستان کے عوام کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ ممکنہ انسانی بحران سے بچا جاسکے۔

foreign office

پاکستان

اسلام آباد

asim iftikhar