Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کو افغانستان کے اندرونی معاملات سے دور رہنا چاہیئے، مریم نواز

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جعلی...
شائع 08 ستمبر 2021 02:29pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جعلی تبدیلی سے جلد ملک کی جان چھوٹ جائے گی،وقت کے ساتھ حکومت کی انتقامی کارروائیاں بے نقاب ہوتی رہیں گی،پاکستان کو افغانستان کے اندرونی معاملات سے دور رہنا چاہیئے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام مشکل میں ہیں،پاکستان میں تبدیلی ضرور آئے گی لیکن جھوٹی اورجعلی تبدیلی سے پاکستان کی جان چھوٹے گی۔

مریم نوازنے کہا کہ میں نے عدالت سے حقائق سامنے لانے کیلئے وقت مانگا ہے،عدالت اور قوم کے سامنے حقائق آنے چاہیئں کہ میرے خلاف کیس کیسے بنے،میرے خلاف یہ کیس انتقام پر مبنی ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے پیپلز پارٹی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب دینے سے گریزکرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کے پیپلز پارٹی سے متعلق بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتی۔

افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کے اندرونی معاملات سے دور رہنا چاہیئے اور اگر نمائندہ حکومت نہ ہوتو عوام مسترد کر دیتے ہیں البتہ ہمیں افغان بہن بھائیوں کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیئے، بین الاقوامی برادری کو مل کر افغانستان کی تعمیر نو کرنی چاہیئے۔

مریم نواز نے مزیدکہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام ہوئی ہے اور پی ٹی آئی پنجاب ہی نہیں بلکہ ملک کے ہر کونے میں ناکام ہوئی ہے۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ پارٹی شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرتی ہے تو ہم سپورٹ کریں گے ،جب اتنخابات کا اعلان ہو گا تو ن لیگ اپنے امیدواروں کے نام بتائے گی۔

IHC

Shehbaz Sharif

پاکستان

Maryam Nawaz

اسلام آباد