Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'طالبان سفری دستاویزات کے حامل افراد کو ملک سے آزادانہ طور پر جانے کی اجازت دینگے'

امریکا کے اسٹیٹ سیکریٹری انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ وہ ...
شائع 07 ستمبر 2021 07:23pm

امریکا کے اسٹیٹ سیکریٹری انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے خطرے میں پڑنے والے افغان شہریوں کی محفوظ روانگی کو یقینی بنانے کےلئے کام کررہے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلنکن کا کہنا تھا کہ طالبان حکام نے واشنگٹن کو بتایا ہے کہ وہ سفری دستاویزات کے حامل افراد کو افغانستان سے آزادانہ طور پر جانے کی اجازت دیں گے۔

بلنکن اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ طالبان کے قبضے کے بعد خطرے سے دوچار امریکیوں اور افغانیوں کے انخلاء کے امور کو یقینی بنانےاور داعش کو کس طریقے سے جواب دینے کےلئے اتحادیوں کے درمیان اس بات پر اتفاق رائے قائم کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

اس دائرہ کار میں قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الا تانی سے ملاقات کرنے والے بلنکن نے علاوہ ازیں یہ بھی بتایا ہے کہ ہم قطر اور ترکی کی جانب سے کابل کو دوبارہ فعال بنانے اور کابل ہوائی اڈے سے فلائٹ آپریشن کی بحالی کےلئے کام کر رہے ہیں۔

US Secretary of State

USA

Taliban

Anthony Blinken