Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

راؤ سردار علی خان کو آئی جی پنجاب پولیس تعینات کردیا گیا

لاہور:راؤ سردار علی خان کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس...
شائع 07 ستمبر 2021 03:12pm

لاہور:راؤ سردار علی خان کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس تعینات کردیاگیا۔

پنجاب کی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر وتبادلے کردیئے گئے،کامران علی افضل کی بطور چیف سیکرٹری پنجاب تعیناتی اورسردار علی خان کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں انعام غنی کو آئی جی پنجاب پولیس کے عہدے سے ہٹا کر آئی جی ریلوے پولیس تعینات کردیا گیا جبکہ جواد رفیق ملک کو سیکرٹری انڈسٹریز تعینات کیا گیا ہے۔

lahore

IG Punjab

Inam Ghani

nominate