Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب کا مقصد سیاست پر اثرانداز ہونا ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کا...
شائع 07 ستمبر 2021 11:10am

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کا مقصد سیاست پر اثرانداز ہونا اور سیاسی وفاداریاں بدلنا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ءاور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور ہم پر بے بنیاد الزامات عائد کے جا رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر اور بےروزگاری بڑھ گئی ہے جبکہ حکومت دگنی قیمت پر ایل این جی خرید رہی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں نہ ختم ہونے والی نااہلی اور کرپشن ہے جبکہ ہم بارہا کہتے رہے ہیں کہ نیب عدالت میں کیمرے لگائے جائیں،چیئرمین نیب کو کس بنیاد پر توسیع دی جائے گی ؟ یہ بات آگے تک جائے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ متنازع شخصیت کی ملازمت کی توسیع کا معاملہ عدالت عظمیٰ تک جائے گا،اب تو نیب اور حکومت ایک ہی چیز بن گئے ہیں۔

انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ حزب اختلاف بھرپور انتخابات لڑے گی،20،20 سال سے برسرروزگار افراد کو بےروزگار کر دیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تیسرا سال ہے ابھی تک یہ سمجھ نہیں آئی کہ کیس ہے کیا ؟ احسن اقبال نے بیان دیا تو چیئرمین نیب ناراض ہو گئے،نیب نے ملک کو مفلوج کر دیا ہے اور نیب اب دوسرے ممالک سے تعلقات خراب کر رہا ہے۔

سابق وزیرعظم شاہد خاقان عباسی نے مزیدکہا کہ نیب حکومت کے مہنگی ایل این جی خریدنے پر تحقیقات نہیں کرے گا،سپریم کورٹ کے فیصلوں میں حقیقت واضح ہے کہ نیب کا مقصد کیا ہے؟نیب کا مقصد سیاست پر اثرانداز ہونا اور سیاسی وفاداریاں بدلنا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے،کیا پاکستان میں اہل لوگ نہیں ہیں ؟

NAB

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد