Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مستونگ میں مسافر کوچ الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 16زخمی

کوئٹہ :مستونگ میں کھڈکوچہ کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے 2افرادجاں...
شائع 07 ستمبر 2021 09:31am

کوئٹہ :مستونگ میں کھڈکوچہ کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے 2افرادجاں بحق جبکہ 16زخمی ہوگئے۔

منگل کے روز افسوسناک ٹریفک حادثہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں کھڈ کوچہ کے قریب پیش آیا، جہاں مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث موڑکاٹتے ہوئے الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 16 افراد زخمی بھی ہوئے،لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی۔

بلوچستان

quetta

bus

overturn