'طالبان اور پنجشیر کے فریقین ڈئیلاگ کے ذریعے مسائل کو حل کریں'
ایران نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے کابل کے شمال میں واقع پنجشیر صوبے پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے تصادم کرنے والے فریقین کو تنازعات کے حل کےلئے باہمی مذاکرات کی راہ کو اپنانے کی اپیل کردی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی دفترِ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے دارالحکومت تہران میں ہونےو الی پریس کانفرس میں طالبان کے پنجشیر علاقے پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کی صورتحال باعث تشویش ہے۔دونوں فریقین کوبھائیوں کے قتل کا نتیجہ بننے والے حالات کی اجازت نہیں دینی چاہیئے۔
انہوں نے مزید کہا پنجشیر کے عوام فاقہ کشی کا شکار ہیں.ان کو پانی اور بجلی کی سہولت سے محروم کیا جارہا ہے۔ طالبان بین الاقوامی قوانین کے دائرہ عمل میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے پابند ہیں۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں واحد حل افغانستان کے تمام تر فریقین کے درمیان ڈائیلاگ کا قیام اور جامع حکومت کے قیام پر مبنی ہے۔
Comments are closed on this story.