Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیر اعظم عمران خان کی ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلی فونک گفتگو

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ افغان عوام...
شائع 05 ستمبر 2021 07:59pm

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ افغان عوام کی معاشی مدد کریں اوران کے ملک کی تعمیر نو میں کردار اداکریں۔

اتوار کے روز وزیراعظم نے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈر محمد بن زاید سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے افغانستان میں انسانی ضروریات پورا کرنے اور اقتصادی استحکام کو یقینی بنانے پر زوردیا۔

وزیراعظم نے کہا ایک پرامن اورمستحکم افغانستان اور پاکستان اور خطے کے بے حد مفاد میں ہے.

انہوں نے زوردیا کہ تحفظ اور سلامتی کویقینی بنانے اور افغانستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ کےلئے تمام فریقوں کے درمیان سیاسی مفاہمت ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔

دوطرفہ تعاون کے حوالے سے عمران خان نے پاکستان کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو اجاگر کیا۔

وزیراعظم اورولی عہد نے دوطرفہ مفاد کے تمام شعبوں میں اشتراک کو بڑھانے سے اتفاق کیا۔

ریڈیو پاکستان

pm imran khan

پاکستان

Crown Prince

ابوظہبی

pmi imran khan