Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی جی آئی ایس آئی کی افغان طالبان سے ملاقات

کابل :ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے افغان طالبان...
شائع 05 ستمبر 2021 02:19pm

کابل :ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے افغان طالبان سے ملاقات کی ،جس میں حکومت سازی سے متعلق گفتگو ہوئی۔

افغان میڈیا کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان طالبان سے ملاقات کی ۔

جنرل فیض حمید نے ملاقات کے دوران افغان طالبان سے حکومت سازی سے متعلق مسائل، افغان سیکیورٹی، اقتصادی معاملات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دورہ کابل کے موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی نے سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یار سے بھی ملاقات کی، افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان اور گلبدین حکمت یار سے ملاقات گزشتہ شب ہوئی۔

خیال رہے کہ سربراہ آئی ایس آئی جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز کابل پہنچے تھے تاکہ افغان طالبان کی قیادت سے ملاقات کرسکیں۔

kabul

meeting

Faiz Hameed

DG ISI

Taliban