Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاوید لطیف اور برجیس طاہر نیب میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ نون کے 2 رہنماؤں جاوید...
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2021 01:13pm

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ نون کے 2 رہنماؤں جاوید لطیف اور برجیس طاہر کو طلب کر لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنما ایم این اے جاوید لطیف کو 9 ستمبر کو 11 بجے دن طلب کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ ایم این اے جاوید لطیف پر 50 کروڑ روپے کے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔

نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نون لیگ کے رہنما برجیس طاہر کو 10 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے، ان پر 30 کروڑ روپے کے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

نیب ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ہدایت پر نیب حکام نے دونوں نون لیگی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

NAB

Javed Latif