Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹوکیو پیرالمپکس: حیدر علی نےپاکستان کیلئےگولڈمیڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی

ٹوکیو:ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں حیدر ...
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2021 01:50pm

ٹوکیو:ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں حیدر علی نے پاکستان کیلئےگولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

ٹوکیو پیرالمپکس میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا، حیدر علی نے پیرالمپکس ڈسکس تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا۔

حیدر علی نے چھ میں سے تیسری مرتبہ میں 47.84 میٹر کی تھرو کی جبکہ پانچویں مرتبہ میں 55.26 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا،یہ ان کی اب تک کی سب سے بڑی تھرو ہے۔

مقابلے میں یوکرین کے مائیکولا زابنیاک نے 52.43 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی جبکہ برازیل کے جو وِکٹر ٹیکزیرا ڈی سوزا نے 51.86 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔

حیدر علی پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں، حیدر علی نے اس سے قبل بھی پاکستان کیلئے دو پیرالمپکس میڈل جیت رکھے ہیں۔

حیدر علی نے لانگ جمپ مقابلوں میں 2008 میں چاندی اور 2016 میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

حیدر علی پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوکیو پیرالمپکس میں حیدر علی کی فتح پر مبارکباد پیش دیتے ہوئےکہا کہ حیدر علی پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں ٹوکیو پیرالمپکس میں حیدر علی کی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حیدر علی نے ڈسکس تھرومقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا ۔

strong text

فواد چوہدری نے کہا کہ حیدر علی نے پانچویں باری میں 55.26کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا،حیدر علی پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

پاکستان

Haider Ali