Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2021 ٹرافی کی دبئی میں رونمائی

دبئی :آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ 2021 کی ٹرافی کی دبئی میں رونمائی کردی...
شائع 03 ستمبر 2021 09:10am

دبئی :آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ 2021 کی ٹرافی کی دبئی میں رونمائی کردی گئی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب دبئی کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوئی۔

ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کے مہمان خصوصی اماراتی وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان تھے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے عمان اور متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔

ٹی 20 ورلڈکپ کا انعقاد 5 سال کے وقفے کے بعد کیا جا رہا ہے، آخری ٹی 20 ورلڈکپ 2016 میں بھارت میں کھیلا گیا تھا جس میں ویسٹ انڈیز نے ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

2020میں ٹی 20ورلڈ کپ آسٹریلیا میں ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا۔

2021 کے ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبان بھارت ہے البتہ وہاں کورونا کی خراب صورتحال کی وجہ سے ایونٹ کو متحدہ عرب امارت منتقل کردیا گیا۔ یہ ساتواں ٹی 20 ورلڈ کپ ہوگا۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2021 میں پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کخلاںف 24 اکتوبر کو کھیلے گا۔

ICC

dubai

T20 World Cup