Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا افغانستان میں استحکام یقینی بنانے کےلئے فوری اقدامات پر زور

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال کو تیزی سے...
شائع 01 ستمبر 2021 12:30am
ریڈیو پاکستان
ریڈیو پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال کو تیزی سے بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دہتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے معاشی استحکام کو یقینی بنانا ہوگا۔

جرمنی کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پرامن اور مستحکم افغانستان، پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا افغانستان کی تاریخ کے نازک موڑ پر عالمی برادری کو افغان عوام کی مدد اور ان سے یکجہتی کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا۔پاکستان اور جرمنی کو علاقائی امن اور استحکام جیسے مشترکہ مفادات کے لئے مل کر کام کرنا چاہیئے۔

جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس نے جرمنی کی چانسلر مرکل کا تہنیتی پیغام وزیراعظم کو پہنچایا۔

اس موقع پر انہوں نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر جرمنی کا نقطہ نظر پیش کیا۔

انہوں نے افغانستان سے جرمنی شہریوں کے انخلاء کےلئے سہولیات کی فراہمی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ ماس نے پاک جرمنی تعلقات کی سترہویں سالگرہ پر تقریبات کابھی ذکر کیا۔دونوں ممالک اس اہم سنگ میل کو عبور کرنے پر متعدد تقریبات کا انعقاد کررہے ہیں۔

ریڈیو پاکستان

regional security

پاکستان

Germany

Taliban